Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آباد میں سینکڑوں بچےبنیادی تعلیم سےمحروم،5سے16سال تک کےہزاروں بچوں کامستقبل تاریک ہونےکاخدشہ

تعلیمی ایمرجنسی ہونےکےباجود بچےسکول جانے کوتیارنہیں،وفاقی وزارت تعلیم نےمختلف سماجی اداروں کےاشتراک سےاب تک10ہزار سےزائد بچےسکولوں میں داخل کروادیے

0 113

اسلام آباد۔اسلام آباد میں سینکڑوں بچےبنیادی تعلیم سےمحروم،5سے16سال تک کےہزاروں بچوں کامستقبل تاریک ہونےکاخدشہ،تعلیمی ایمرجنسی ہونےکےباجود بچےسکول جانےکوتیارنہیں،وفاقی وزارت تعلیم نےمختلف سماجی اداروں کےاشتراک سےاب تک10ہزار سےزائد بچے سکولوں میں داخل کروادیے۔

اس وقت پاکستان میں سکول جانےوالی عمروں کے2کروڑ28لاکھ40ہزار بچےسکولوں سےباہرہیں،بلوچستان کے23لاکھ بچےتعلیم سے محروم،تعلیمی ایمرجنسی اورموجودہ حکومت کی تعلیم پہلی ترجیح ہونےکےباوجود والدین بچوں کوسکولوں میں داخل کروانےسےگریزکر رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ملک بھرمیں اڑھائی کروڑسےزائد بچےتعلیم جیسی عظیم نعمت سےمحروم۔وفاقی دارالحکومت کےگردو ونواح،ترنول ،نیلوراورسہالہ کےسرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ،انرولمنٹ میں بہتری کی وجہ والدین میں شعورکواجاگرکیاجانےہے۔وفاقی نظامت تعلیمات کی انتھک کاوشوں کی بدولت بچےاب سکولوں میں داخل ہورہےہیں،بچےسکولوں میں نہ جانےکی بنیادی وجہ غربت ،لیکن وفاقی دارلحکومت کےتمام سرکار ی سکولوں میں میٹرک تک تعلیم مفت فراہم کی جارہی ہے،تعلیم کےلیےکام کرنےوالےسماجی کارکن محمد صدیق حسین کےمطابق بچوں کوسکولوں میں داخل کروانےکےلیےوالدین میں شعورکانہ ہونا سب سےبڑی وجہ ہے،جن والدین کےبچے سکولوں میں نہیں جارہےہیں انکےکےخلاف مقدمات بناکرانہیں سزائیں دی جائیں توملک سےجہالت کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے،سزائیں دینے کے لیےقانون سازی کی ضرورت ہے جس کےلیےجلد وفاقی وزیرتعلیم سے بات چیت کی جائےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.