Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان:ہلمند میں طالبان کےحملےچوکیاں فتح،2 ٹینک تباہ،34 اہلکار ہلاک،طالبان کادعویٰ

لشکرگاہ-صوبہ ہلمند کےصدرمقام لشکرگاہ شہراورمارجہ،نادعلی وگرشک اضلاع میں افغان ملی پولیس اورافغان نیشنل آرمی پرطالبان نے حملے کئے۔

آمدہ رپوٹ کےمطابق پیرکے رات عشاء کے وقت آٹھ بجےضلع مارجہ کے کیمپ کے علاقے میں واقع پولیس چوکی پر وسیع حملہ ہوا، جس سے 8 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔ جبکہ ضلع نادعلی سےاطلاع ملی ہےکہ اتوار کےروز عصر پانچ بجے کے لگ بھگ ھزار گان اور ژڑ پل کے علاقوں میں واقع فوجی چوکیوں پر سنائپر گن حملہ ہوا، جس سے 6 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔

طالبان ذرائع کےمطابق صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ شہرکےظریف گلی کےعلاقےمیں ہونےوالےبم دھماکہ سےگاڑی تباہ اوراس میں سوار6 اہلکار جاں بحق ہوئے،

ذرائع نےضلع گرشک سےکہ کہ پیر کےرات گئےچاربجےتورئی شاہ کےعلاقےمیں گشتی پارٹی پرحملہ ہوا، جس سے2 اہلکارہلاک ہوئے۔
جبکہ ضلع گرشک کے سیدان ونہر سراج کے علاقے کے یخچال کے مقام پر واقع چوکیوں پرحملہ کیا گیا، جس کےنتیجے میں 2 اہم چوکیاں فتح، 2 ٹینک تباہ، 14 اہلکار ہلاک ہوئے۔   فائرنگ سے ایک طالب بھی زخمی ہوا۔  ساتھ ہی طالبان نے  2 ہیوی مشن گن، 2 راکٹ لانچر، ایک کارمولی بندوق سمیت مختلف فوجی سازوسامان کو قبضہ میں لے لیا۔

ضلع ناوہ سے اطلاع ملی ہے کہ پیر کے رات بارہ بجے کے ٹانگان گودر کےعلاقےمیں واقع سنگورکےافغان نیشنل آرمی کی 2چوکیوں پر حملہ ہوا، جس سے 14 اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

جبکہ اتوارکےروزسہ پہر ایک بجےصادق ہاؤس کےقریب اورھزارگان کےعلاقےمیں افغان فوجیوں پرحملہ ہوا،جس سے3 اہلکارہلاک، جبکہ ایک زخمی ہوا۔

ذرائع نےضلع مارجہ سے کہاکہ اتوارکے روز دن دس بجے کمیپ کےعلاقےمیں واقع پولیس چوکی پرحملہ ہوا،جس سے2اہلکارہلاک ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.