Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اوپن یونیورسٹی میں”ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز”کےداخلےجاری ہیں

ایک سالہ ایم ایڈ ڈیڑھ / چار سالہ بی ایڈ اور اے ٹی ٹی سی پروگرامز شامل ہیں

0 14

اسلام آباد۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز)ایک سالہ ایم ایڈ ڈیڑھ اورچار سالہ بی ایڈ اور اےٹی ٹی سی(کےداخلے جاری ہیں۔

ایم ایڈ پروگرام پانچ شعبوں میں پیش کیاگیا ہےجن میں ایلمینٹری ٹیچر ایجوکیشن ٹیچرایجوکیشن فاصلاتی وغیررسمی تعلیم سائنس ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن شامل ہیں۔ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلےکی اہلیت سیکنڈ ڈویژن کےساتھ ایم اے/ایم ایس سی /بی ایس یا بی اےآنرز )چار سالہ(مقرر ہے۔

چار سالہ بی ایڈ تین شعبوں میں پیش کیاگیا ہےبی ایڈ )ایلیمنٹری ایجوکیشن( اوربی ایڈ )سیکنڈری ٹیچرایجوکیشن(میں داخلےکےلئےسیکنڈ ڈیوژن ایف اے/اے لیول جبکہ بی ایڈ )سائنس ایجوکیشن(میں داخلے کی اہلیت ایف ایس سی /اے لیول )سیکنڈ ڈویژن( مقرر کی گئی ہے۔

عربی معلمین ومعلمات کےلئےاے ٹی ٹی سی پروگرام متعارف کیا گیا ہے۔ان پروگراموں کے داخلہ فارم اورپراسپکٹس شمالی علاقہ جات آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قائم یونیورسٹی کے 44۔علاقائی کیمپسسز اور 100۔سے زائد رابطہ دفا ترسے دستیاب ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.