Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئی ایم ایف کے ساتھ اصولی اتفاق: پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی۔وزیر خزانہ

0 8

واشنگٹن: وزیرخزانہ اسد عمرکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اصولی اتفاق ہوگیا ہے پروگرام جلد شروع ہوگا جس سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی۔

وزیرخزانہ اسد عمرنےامریکا میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ کچھ لوگوں کےسبب آئی ایم ایف کےپاس جانےپرمجبورہوئےہیں،پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ کی حکومتوں کوبھی اس کےپاس جانا پڑا تھا،آئی ایم ایف کےساتھ اصولی اتفاق ہوگیا،اس کامشن اگلےچند روزمیں پاکستان کا دورہ کرےگا اورپروگرام جلد شروع ہوگا۔

وزیرخزانہ نےکہاکہ پاکستان میں آئی ایم ایف کےساتھ تکنیکی تفصیلات طےکی جائیں گی،اس کی شرائط سےپہلےبنیادی تبدیلیاں کی جاچکی ہیں،پروگرام جلد مکمل ہوجائےگا جس سےپاکستانی معیشت میں بہتری آئےگی۔
وزیرخزانہ نےکہاکہ پاکستان میں اسٹرکچرکی سطح پرکچھ چیزیں غلط ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ اورتجارتی خسارےمیں کمی آرہی ہے،قلیل مدتی فنانسنگ کابھی انتظام کرلیا،پاکستان کچھ عرصےسےادائیگیوں کےتوازن کےبحران سےدوچارہے،حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرکام کرہی ہے۔

وزیرخزانہ نےاپنےاستعفے سےمتعلق زیرگردش باتوں سےمتعلق کہاکہ وزیراعظم کےبغیرجب بھی بیرون ملک جاتاہوں توایسی باتیں کی جاتی ہیں، جن میں کوئی سچائی نہیں، میں کہیں نہیں جارہا،وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کو تمہاری ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.