Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایل اوسی کی خلاف ورزی اوربلااشتعال فائرنگ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ میں طلبی

اسلام آباد۔ترجمان دفترخارجہ نےبھارتی فورسزکی جانب سےلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اوربلااشتعال فائرنگ پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کودفترخارجہ میں طلب کرکےشدید احتجاج کیاہے۔سفارتی ذرائع کےمطابق جمعرات کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کیاگیا اورانہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیاگیا۔

سفارتی ذرائع کےمطابق طلبی ڈی جی جنوبی ایشیاءوسارک ڈاکٹرمحمد فیصل نےکی،بھارتی فورسزنےگزشتہ روز ایل وسی کےمتعدد سیکٹرز پراشتعال انگیزی کی تھی جس پرپاکستان نےدوسرےروزبھی شدید احتجاج کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.