Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

باجوڑ:بم دھماکے میں 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق، 4 زخمی

ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے ایک آفیسر سمیت 2 فوجی جوان جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی اہلکار معمول کے مطابق پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ نیاگا بانڈا کے علاقے میں 7 بجے کے قریب ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ٹکرائی۔

دھماکے کے فوری بعد مقامی افراد جائے وقوع پر پہنچے اور ریسکیو کے کام کا آغاز کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے میں میجر ثاقب اور ایک سپاہی معروف شہید ہوئے جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘زخمیوں کی شناخت عارف، سہیل، عمران اور نیاز کے ناموں سے ہوئی جنہیں فوری پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم دھماکے کی تاحال کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.