Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

باسو چوہدری اورنعیم خان”عشق میرا”کو شاہکارفلم بنانےمیں ضرورکامیاب ہوجائینگے،سحر ملک

ڈائریکٹرنے اچھے سبجیکٹ کا انتخاب کیا ، جو روٹھے فلم بینو ں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑ جائے گا،فلمسٹارکی گفتگو

0 26

خالق نگر۔پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحرملک نےکہاہےکہ مجھےبےحد خوشی ہوئی ہےکہ صحافت کی دنیاکابےداغ نام نعیم خان ایک پروڈیوسر کی صورت میں سامنےآئے ہیں۔میں پْرامید ہوں کہ مزدورطبیعت انسان باسو چوہدری اورنعیم خان عشق میراکو ایک شاہکار فلم بنانے میں ضرور کامیاب ہوجائینگے،

تفصیلات کےمطابق پاکستان فلم انڈسٹری کی صفحہ اول کی اداکارہ سحرملک اس وقت مصروف ترین فنکاروں میں شامل ہے۔

سحر ملک نےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ مجھےبےحد خوشی ہوئی ہےکہ زرد صحافت سےپاک نام نعیم خان جسطرح انکی تحریروں اورخبروں میں سچائی ہوتی ہےاسطرح انہوں نےبہت ہی اچھےسبجیکٹ کاانتخاب کیاہےجوکہ روٹھےہوئےفلم بینوں کےذہنوں پرانمٹ نقوش چھوڑ جائے گا۔ فلم”عشق میرا”میں وہ لیجنڈری سنگرصفدر ماہی کوایک ہیرو کےروپ میں پردہ سکرین پرلارہے ہیں۔

گائیکی کی دنیا میں صفدر ماہی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ صفدر ماہی گلوکاری کی دنیامیں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد فلمی دنیا میں بھی نمایاں مقام حاصل کریں گے۔

سحرملک نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات ہوئی کہ انہوں نے مزدور طبیعت اورپڑھا لکھا انسان باسو چوہدری کو رائٹر کے طور پر انتخاب کیا۔

باسوچوہدری کورائیٹنگ ،ڈائریکشن،ایکٹنگ اورمیوزک حتی ٰکہ فلم میکنگ کےہرکام میں مکمل دسترس حاصل ہےمیں بہت پرامید ہوں کہ باسو چوہدری جیساذہین رائٹرڈائریکٹراورنعیم خان فلم”عشق میرا”کوشاہکارفلم بنانےمیں ضرورکامیاب ہوجائیں گے۔میوزک قادرعلی شگن،شاعر اکرم خیال،آوازوں کا جادونوراں لعل،نورافشاں اور صفدر ماہی نے جگایا ہے۔ فلمساز سلیم باجوہ ،ملک محمد نعیم اور نعیم خان ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.