Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق

0 241

پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق عطا محمد گڑھی میں خلیل اور ناصر خان نامی اشخاص کے بچے کھیل رہے تھے کہ کسی بات پر وہ آپس میں لڑ پڑے۔ بعدازاں ناصر اس کی شکایت کرنے خلیل کے گھر گئے جہاں فریقین میں تکرار ہوگئی اور دونوں نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں فریق اول سے خلیل اور اس کا بیٹا آصف اللہ جبکہ فریق دوم سے ناصر، عادل، سہیل اور اسفندیار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بعدازاں ناصر خان، عادل اور خلیل زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے. پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردیں جبکہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.