Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت نے الچی ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خطرہ

0 285

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے الچی ڈیم سے پانی چھوڑ دیا گیا، یہ سیلابی ریلہ تقریباً بارہ گھنٹوں میں تربیلہ ڈیم پہنچے گا۔پی ڈی ایم اے نے نوشہرہ سمیت مختلف اضلاع میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے تربیلہ ڈیم انتظامیہ کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا اور دریائے کابل کے آس پاس آباد لوگوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے صورتحال سے متعلق لوگوں کو اعلانات کردیئے۔

پی ڈی ایم کے مطابق نوشہرہ، کوہستان، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، ڈی آئی خان اور نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنروں کو اس حوالے سے تحریری لیٹر سینڈ کردئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے بانڈہ شیخ اسماعیل،محب بانڈہ اور دریائے کابل کے کنارے ابادیوں کو احتیاط اور محتاط رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو سیلاب کے خطرے پیش نظرتمام تر حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایات بھی کی ہے۔

دوسری جانب ضلع نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر اویس بابر نے تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر کے سٹیشن میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے ریسکیو 1122 مکمل طور پر الرٹ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.