Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بی آر ٹی پشاور کے 69 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا

پشاور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی نے بی آر ٹی منصوبے کے 69 ملازمین کی ملازمتیں ختم کرکے ان کو فارغ کردیا۔ پشاور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کے 69 ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے، ان کی ملازمتیں اوور ہیڈ چارجر کی مد میں فنڈز ختم ہونے کے بعد ختم کی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق فارغ ہونے والے ملازمین میں سپر وائزر، اسسٹنٹ سپروائزرز ، ڈرائیورز ، مالی اور چوکیدار شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.