Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پرپاکستان پہنچ کر پاک انڈیا بارڈر پر

0 99

اسلام آباد:ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر ایران سےہوتےہوئےپاکستان پہنچ گئی خاتون کا گجرات پہنچنےپرشاندار استقبال کیا گیا۔

ترک خاتون سیاح لاہور سےبراستہ جی ٹی روڈ گجرات پہنچیں جسکانیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اورکراس روٹ کی جانب سےمراڑیاں میں شانداراستقبال کیا گیا،ترکش خاتون اوزبےایسل( asil ozbay) استنبول کی یونیورسٹی میں ٹیچرکےفرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

وہ ہر سال موسم گرما کی چھٹیوں میں مختلف ممالک کا سفرکرتی ہےجسکا مقصد ان ممالک میں بسنے والےافراد کےطرزِ زندگی کودیکھنا ہے، اوزبےایسل کا کہنا تھاکہ پاکستان جیساپیارکسی ملک سےنہیں ملا،یہاں کے لوگ بہت ملنسارہیں۔یہاں کا ماحول بہت اچھا ہےآئندہ بھی موقع ملاتوپاکستان کاسفرضرورکروںگی،پاکستان کےعمدہ اورلذیذ کھانوں کااپنا ہی مزہ ہے،ترک خاتون سیاح پاکستان سےاپنےاگلےسفرپرانڈیا اورنیپال جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.