Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جسٹس فائرعیسٰی کےخلاف ریفرنس،پشاورسمیت صوبہ بھرمیں وکلاء کاہڑتال،عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے

پشاور۔سپریم کورٹ کےجسٹس فائرعیسٰی کےخلاف ریفرنس پرکےپی بارکونسل اورپشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نےہڑتال کی،پشاور سمیت صوبےبھرمیں وکلاءہائیکورٹ اورمقامی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔پاکستان بارکونسل کی کال پرسپریم کورٹ کےجسٹس فائزعیسٰی کےخلاف ریفرنس پر خیبرپختونخوا میں بھی وکلاء ہڑتال پر رہے۔

پشاور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن اورکےپی بارکونسل کی جانب سےپشاورسمیت خیبرپختونخوا میں وکلاءنےہڑتال کی اورعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔کےپی بارکونسل کی جانب سے ہڑتال کےفیصلےپرعملدرآمد نہ کرنےوکلاءکیخلاف کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی گئیں تھیں ۔ جس کےباعث پشاورہائیکورٹ سمیت مقامی عدالتوں میں وکلاءمقدمات کی پیروی کرنےکےلئےپیش نہیں ہوئے،

پشاور میں نوےفیصد سےزائد وکلاء مکمل طورپرہڑتال پررہےاورعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے،وکلاء کی ہڑتال کےباعث سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.