Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جنوبی وزیرستان:ڈاکوکروڑوں روپے مالیت کے چلغوزے لوٹ کر چلتے بنے

جنوبی وزیرستان:  ڈاکو وانا میں واقع گودام سے 23 بوری چلغوزے اٹھا کر لے گئے جن کی مالیت مارکیٹ ریٹ کے مطابق تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔ ذرائع کے مطابق  نقاب پوش ڈاکو رات بارہ بجے وانا میں واقع حسن گودام  میں داخل ہوئے اور 23 بوری چلغوزے اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے۔ مسلح ڈاکوؤں نے گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تان کر ان کو یرغمال بنایا اور ان سے نقدی اور موبائل بھی چھین لیے۔

چلغوزے کا کاروبار کرنے والے تاجروں کے مطابق لوٹے ہوئے چلغوزوں کی مارکیٹ قیمت لگ بھگ ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔ گودام کے چوکیدار نبوت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوادی ہے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم 12 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود کوئی گرفتاری  نہیں ہوسکی ہے ۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی اضلاع خاص طور پر جنوبی وزیرستان میں چلغوزوں کے باغات ہیں اور چلغوزے مقامی افراد کی آمدن کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.