Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت غیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہے،اب بتائینگےکہ اصل اپوزیشن کیاہوتی ہے،اپوزیشن لیڈراکرم درانی

 خیبرپختونخوااسمبلی کانیااجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن کی ریکوزیشن تیار

پشاور۔اپوزیشن جماعتوں نےصوبائی اسمبلی کےجاری اجلاس کےبعد نیااجلاس طلب کرنےکیلئےریکوزیشن تیارکرلی ہےریکوزیشن میں بی آرٹی،بلین سونامی ٹری مہنگائی وبیروزگاری،نئےقبائلی اضلاع اوردیگر ایشوزکوایجنڈے میں سرفہرست رکھاجائےگا۔

جمعہ کےروزصوبائی اسمبلی کےاحاطہ میں صحافیوں سےبات چیت کرتےہوئےاپوزیشن لیڈراکرم خان درانی نےکہاکہ موجودہ دورحکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اورجتنےعجوبےدیکھنےکوملےاسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی،موجودہ حکومت کرپشن کےخاتمےاوراحتساب کی بات کرتی،محکمہ تعلیم پی ٹی آئی حکومت کاترجیحی شعبہ رہاہےلیکن آج جب ایوان میں کرپشن کی بات انکےمشیرتعلیم پرآئی توحکومت اپنی تمام باتیں بھول گئی.

انہوں نےکہاکہ اپوزیشن نےحکومت کےساتھ بہت رواداری کامظاہرہ کیالیکن حکومت ٹھس سےمس نہیں ہوتی اب بتائینگےکہ اصل اپوزیشن کیاہوتی ہےاس لئےحزب اختلاف کےاراکین نے دوبارہ ریکوزیشن کیلئےدستخط کردئیےہیں اس اجلاس کےبعد فوراًدوسرااجلاس بلائینگے جس میں بی آرٹی،بلین سونامی ٹری،مہنگائی وبیروزگاری،سابقہ فاٹاکے معاملات اوردیگرایشوکوایجنڈے پررکھاجائیگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.