Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت نوازشریف کی صحت کےمعاملے پر سیاست سےگریز کرے،امیرحیدرخان ہوتی

عوام فکر مند ہیں،حکومت انتہائی اہم ایشو کو سنجیدہ لینےکیلئےتیارنہیں،میڈیکل رپورٹس کےمطابق نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں، فی الفور علاج کی ضرورت ہے،رہنماء اے این پی

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کےصوبائی صدرامیرحیدرخان ہوتی نےسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت کےحوالےسےتشویش کا اظہارکرتےہوئےکہا ہےکہ عوام فکرمند ہیں اورحکومت انتہائی اہم ایشو کوسنجیدہ لینےکیلئےتیارنہیں،اپنےایک بیان میں انہوں نےکہا کہ حکومت فراخ دلی کامظاہرہ کرے صحت کےمعاملات ہمیشہ سیاست سےبالاترہوتے ہیں،

انہوں نےکہاکہ انسانیت کےناطےحکومت مشکلات کھڑی کرنےکی بجائےعلاج کی سہولیات فراہم کرے،انہوں نےکہاکہ نوازشریف ملک کی سب سےبڑی سیاسی جماعت کےلیڈراورتین بارملک کےوزیراعظم رہ چکےہیں لیکن انکی صحت کےحوالےسےحکومت کےتاخیری حربے افسوسناک ہیں،امیرحیدرخان ہوتی نےکہاکہ میڈیکل رپورٹس کےمطابق نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں اورانہیں فی الفورعلاج کی ضرورت ہے،

انہوں نےواضح کیاکہ شریف خاندان اورمسلم لیگ کےکارکنوں میں تشویش بڑھتی جارہی ہےلہٰذا حکومت سیاست کی بجائےانکی قیمتی جان بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.