Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت نےنئی ویزہ پالیسی متعارف کرکےسیاحوں کےلئے پاکستان آناسہل بنایا,محمد عاطف خان

نئی ویزہ پالیسی کا مقصد سیاحوں کوسہولیات فراہم کرکےزیادہ سےزیادہ ریونیو حاصل کرنےسمیت روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور اور ملک کا بہتر امیج دنیا کےسامنے لانا ہے۔خیبر پختونخواہ کےسینئر برائےسیاحت وثقافت محمد عاطف خان کا اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ ٹوارزم سمٹ سے خطاب

0 12

اسلام آباد:خیبرپختونخواہ کےسینئر برائےسیاحت وثقافت محمد عاطف خان نےکہاہےکہ حکومت نےنئی ویزہ پالیسی متعارف کرکےسیاحوں کےلئےپاکستان آنا سہل بنایا ہے۔نئی ویزہ پالیسی کا مقصد سیاحوں کوسہولیات فراہم کرکےزیادہ سےزیادہ ریونیو حاصل کرنےسمیت روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور اور ملک کا بہتر امیج دنیا کےسامنے لانا ہے۔

ان خیالات کا اظہارسینئر وزیر نےاسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ ٹوارزم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔

سمٹ میں دنیابھرسےماہرین،وفاقی اورصوبائی وزراء،چاروں صوبوں کےوزرائےسیاحت اوردیگراعلی حکام نےشرکت کی۔سمٹ سےخطاب کرتےہوئےسینئروزیرنےکہاکہ کچھ عرصہ پاکستان میں امن امان کی صورتحال خراب ہونےکیوجہ سےغیر ملکی پاکستان آنےسےکتراتے تھے۔

لیکن اب سیکورٹی صورتحال مکمل طورپرتسلی بخش ہےاوریہی وجہ کہ اب غیر ملکی سیاحوں نےپاکستان کارخ کرنا شروع کردیاہے۔ملک میں مقامی سیاحت تیزی سےفروغ پارہی ہےاب حکومت کی توجہ غیرملکی سیاحوں کو راغب کرنےپرہے۔

انہوں نےکہاکہ نیشنل ٹوارزم کوارڈینیشن بورڈ دنیابھر میں سیاحت کو ایک برانڈ کے طور پر پیش کرنے کے علاوہ مختلف اداروں کے درمیان کوارڈینیشن کےفرائض سرانجام دینگےجس سےسیاحت کو فروغ ملےگا۔سینئر وزیرنےکہاکہ سیاحت کےسب سےزیادہ مواقع خیبرپختوخوا میں موجود ہےجسےترقی دینےپرتیزی سےکام جاری ہے۔خیبر پختوخوا میں نئےسیاحتی مقامات کو ترقی دینے کےلئے ماسٹر پلان بنایا جارہا ہے۔ٹوارزم پولیس اور ٹوارزم اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔جس سے سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.