Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوااسمبلی:محکمہ تعلیم میں کرپشن کی تحقیقات کیلئےکمیٹی نہ بننےپراپوزیشن کاواک آؤٹ

معطل ایم ڈی ایجویشن فائونڈیشن نے مشیراور اعلیٰ افسروں پرالزامات لگائے ہیں ،تحقیقات کرائی جائیں،اپوزیشن۔۔۔ایم ڈی نے اختیارات سے ناجائزہ فائدہ اٹھایاکرپشن کی ،بورڈکوان پراعتراضات تھے اسلئے ہٹایا،کامران بنگش

پشاور۔خیبرپختونخوااسمبلی میں ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں کرپشن کی تحقیقات کیلئےحکومت کی طرف سےپارلیمانی کمیٹی کی مخالفت پر اپوزیشن نے شدیداحتجاج کرتےہوئےسپیکرڈیسک کاگھیرائوکرلیاکمیٹی نہ بننےپراپوزیشن اراکین نےایوان سےواک آئوٹ کیااورحکومت کیخلاف نعرہ بازی کی۔

ڈپٹی سپیکرمحمودجان کی زیرصدارت صوبائی اسمبلی کےاجلاس کےدوران ایم ایم اے کےرکن عنایت اللہ اوراےاین پی کےرکن خوشدل خان نےمشترکہ توجہ دلائونوٹس پیش کرتےہوئےکہاکہ خیبرپختونخوا ایجوکیشن فائونڈیشن محکمہ تعلیم کاایک ذیلی دارہ ہےجہاں سکول سے باہربچوں کیلئےاقراء فروغ تعلیم سکیم کےتحت بذریعہ اووچرکروڑوں روپےکاغبن ہوچکاہےاسکےعلاوہ گھوسٹ سکولوں کےنام پربھی ایک خطیررقم نکالی گئی ہے ان بیانات کی روشنی میں حکومت نے انکوائری مقرر کرکے ایم ڈی کومعطل کردیا لہذا ایم ڈی نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسروں پرالزامات لگائے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایاہےکہ سکیم میں جتنی بھی بےقاعدگیاں اورغبن ہواہے اس کو مشیر تعلیم اوردیگرافسران کی اشیربادحاصل ہے اسلئے اس کی تحقیقات کیلئےپارلیمانی کمیٹی بنائی جائےتاکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہو۔

عنایت اللہ نےکہاکہ معطل ایم ڈی کاکہناہےکہ انکی تعیناتی سےدس سال قبل تک فائونڈیشن کاآڈٹ نہیں ہواکروڑوں کےغبن سےمتعلق وزیراعلیٰ کو تحریری خط لکھاگیاانسپکشن ٹیم کی انکوائری ہوئی لیکن بعدازاں ایم ڈی ہی کومعطل کیاگیا۔

انہوں نےکہاکہ بہت بڑافراڈہواہےیہ حکومت کی بدنامی کاباعث بن رہاہےاگرکمیٹی کامطالبہ کیاجاتاہےتوحکومت کواسکی حمایت کرنی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈراکرم درانی نےکہاکہ مسئلہ سنگین ہےاگرایک افسرکرپشن کی نشاندہی کرتاہےتواسےانعام ملناچاہئےتھا ایم ڈی کوبحال کیاجائے یاپھر سیکرٹری ایجوکیشن اورمشیرتعلیم پرایم ڈی کی طرف سےالزامات کےباعث انہیں بھی معطل کرکےپورے معاملےکی شفاف تحقیقات کرائی جائیں،ایم پی اے میاں نثارگل نےکہاکہ سٹینڈنگ کمیٹی میں انہیں اس معاملےپربولنےنہیں دیاگیا ادارے میں21کروڑکاغبن ہوا ہے 147ڈیلی ویجز بھرتیاں ہوئی ہیں گھوسٹ سکول بناکرداخلہ کےنام پرپیسےنکالےگئے،

اے این پی کے پارلیمانی لیڈرسرداربابک نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نےہی ایم ڈی کو بھرتی کیاجس کیخلاف متاثرین کورٹ بھی گئے ایم ڈی معطل ہےاسکی جگہ تعینات دوسرا افسرکس قانونی کےتحت تنخواہ لےگا کیونکہ معطل شدہ افسرکی تنخواہ دوسرےافسرکونہیں دی جاسکتی اگرحکومت واقعی کرپشن کیخلاف ہےتو پھر کمیٹی بنانے میں کیاقباحت ہے۔

معاون خصوصی کامران بنگش نےکہاکہ اپوزیشن نےاہم ایشوکی نشاندہی کی ہے7فروری2017ءکو فائونڈیشن کےبورڈکی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ ہواہےکہ ایم ڈی ذوالفقاراحمد کومعطل کیاجائےجسکی کئی وجوہات ہیں ڈائریکٹرمانیٹرنگ کی رپورٹ کےمطابق مانسہرہ میں90گھوسٹ سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کی گئی جس کیلئےایم ڈی نے35.47ملین روپےجاری کئےغیرقانونی طورپرڈیلی ویجزبھرتیاں کی گئیں دولاکھ25ہزارسکولوں سےباہربچوں کےداخلےاور15ہزارتنخواہ پرٹیچرزکی بھرتی کیلئےجاری ہونیوالے3.2ارب روپےایم ڈی نے سرنڈرکئے اس پر بورڈ کا اعتراض تھا ایم ڈی بورڈ کو مطمئن کرنے میں مکمل ناکام رہے ہیں ایم ڈی نے1.4ملین روپے ٹی اے ڈی اے کی مدمیں لئے سکولوں کو ڈائریکٹ پے منٹ کی گئی معطل ایم ڈی کی جگہ افسرمعصم باللہ کورولزکے مطابق بھرتی کیاگیاہے ۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نےکہاکہ ایوان میں تمام اراکین ووٹ لےکرپہنچے ہیں ہم سب کےخیالات کااحترام کرتےہیں جہاں کہیں کرپشن ہوتی ہےاپوزیشن اس کی نشاندہی کرےحکومت ایکشن لےگی توجہ دلائونوٹس کاڈیپارٹمنٹ کی طرف سےتفصیلی جواب آچکاہےاس پرمزیدبحث نہیں ہوسکتی اگراپوزیشن پھربھی مطمئن نہیں توتحریک التواءجمع کراسکتی ہےیہ بولتےہی اپوزیشن آگ بگولہ ہوگئی اورسپیکرکے ڈیسک کاگھیرائوکرلیا اس دوران حکومت اوراپوزیشن اراکین ایکساتھ بولتےرہےجسکےباعث ایوان میں کان پڑی آوازسنائی نہیں دے رہی تھی

جبکہ سپیکرمسلسل ایم پی ایزکوخاموش کراتےرہےاس دوران اپوزیشن نےشیم شیم کےنعرے لگائےاورایوان سےواک آئوٹ کرلیاحزب اختلاف نےجاتےہوئےکورم کی نشاندہی کی جسکےبعد سپیکرنےدومنٹ کیلئےگھنٹیاں بجائیں لیکن کورم پورانہ ہونےپراجلاس پیرکےروزتک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.