Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad
براؤزنگ زمرہ

خیبرپختونخواہ

وزیردفاع پرویزخٹک نے پشتون تحفظ موومنٹ کو بات چیت کی دعوت دے دی

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک مرتبہ پھر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو حکومت کے ساتھ تمام اختلافی مسائل پر بات چیت کے لیے مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دے دی۔ وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم پختون ایک ہی صوبے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے ہمیں خیبر پختونخوا کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیئے‘۔ پوریز خٹک کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کو صوبے میں اس لیے ضم کیا گیا تا کہ قبائلی افراد کو…

خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری دفتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے جن کے اوقات کار صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 50 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین دفاتر نہیں آئیں گے اور وہ گھر سے کام کریں گے جب کہ بخار، کھانسی اور فلو میں مبتلا ملازمین بھی گھروں سے کام کرنے کے پابند ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق خواتین…

خیبرپختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن کا روٹی کی قیمت میں 5روپے اضافے کا اعلان

خیبرپختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن نے 10 جون سے 170 گرام روٹی 15روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے کی بوری میں 1400 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے 120 گرام 10 روپے میں فروخت کرنا ہمارے لئے ناممکن ہے ۔ یہ نرخ اس وقت دیا گیاتھا جب آٹے کی بوری 3800 روپے کی تھی موجودہ دور میں اس نرخ پر روٹی بھیجنا ناممکن ہے . ان خیالات کا اظہار پختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی اقبال ضلعی صدر…

خیبرپختونخوا میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہوگیا

خیبرپختونخوا میں آٹا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرنے لگا،آٹے کی20 کلو تھیلے کی قیمت میں 300اور85 کلو کی بوری کی قیمت میں900روپے تک اضافہ ہوگیا۔ا،آٹے کا20 کلو تھیلا800 سے بڑھ کر 1100 جبکہ 85 کلو کی بوری4100 سے بڑھ کر 5000 تک فروخت ہونے لگی۔ آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب میں مل مالکان آٹا خیبرپختونخوا کو کوٹے کے مطابق نہیں سپلائی کررہے۔ دوسری جانب سپلائی کے مقامات پر غیرقانونی چیک پوسٹیں قائم کی گئی…

ٹڈی دل کا بڑا غول جنوبی وزیرستان میں داخل

جنوبی وزیرستان وانا کا ہزاروں ہیکڑ رقبہ ٹڈی دل کے حملوں کی زد میں آگیا، دیگر فصلوں کی نسبت سیب، خوبانی، آلوچہ اور آڑو کے علاوہ باقی فصلوں کو زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے۔ ٹڈی دل کے لشکر ملک بھر کے 63 اضلاع میں تباہی مچا رہے ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے جنوبی وزیرستان سمیت کئی اضلاع شامل ہیں جہاں کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں.دوسری طرف اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ…

رکن اسمبلی میاں جمشیدکورونا کے باعث انتقال کر گئے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین ایک ہفتے سے اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔میاں جمشیدالدین کاکا خیل 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 63 سے کامیاب ہوئے تھے اور وہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز بھی رہ…

خیبر پختونخوا: مزید 2 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے جاں بحق

صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 2 ڈاکٹرز کی موت کی تصدیق کردی۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام ڈاکٹر اورنگزیب اور ڈاکٹر اعظم کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے کورونا وائرس سے خیبر پختونخوا میں مزید دو ڈاکٹرز کو کھو دیا، میرا کچھ بھی کہنا ڈاکٹر اورنگزیب اور ڈاکٹر اعظم کے اہلخانہ کے دکھ کو کم نہیں کر سکتا لیکن میں ان کے…

ضلع بٹگرام : پزنگ میں جہانزیب سرخیلی نامی شخص نے اپنے خاندان کےپانچ افراد کو قتل کر دیا

ضلع بٹگرام کے علاقے پزنگ میں جہانزیب سرخیلی نامی شخص نے اپنے خاندان کےپانچ افراد کو قتل کر دیا جن میں دو بیویاں اور تین بچے شامل ہیں۔ سفاک ملزم نے دو بچوں کو بھی یر غمال بنائے رکھا، پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ خود ملزم ہلاک ہو گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

خیبر پختونخوا کا عید کے دنوں میں بھی کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے عید کے دنوں میں بھی کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے مطابق صوبے میں عید کی چھٹیاں 22 مئی سے 27 مئی تک ہوں گی۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں دکانیں اور مارکیٹیں 22 سے 24 مئی تک کھلی رہیں گی جبکہ کھانے پینے کی اشیا  بیکریوں سے پانچ بجے کے بعد بھی خریدی جا سکتی ہیں۔…

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس تین ماہ کیلئے نافذ

قرنطینہ سے بھاگنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا

خیبر پختونخوا میں وبائی امراض پر قابو پانے کے لیے ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس تین ماہ کے لیے نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت عوام کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور قرنطینہ سے بھاگنے پر سزا اور جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے خیبرپختونخوا ایپیڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 پر دستخط کر دیے ہیں جہاں اس آرڈیننس کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے دوران صوبے کے عوام کو ریلیف…