Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad
براؤزنگ زمرہ

خیبرپختونخواہ

دریائے کابل میں ڈوبنے والے چار دوستوں کی نعشیں دس دن بعدمل گئیں

نوشہرہ: دس دن قبل دریائے کابل میں ڈوبنے والے دو بھائیوں سمیت چاروں دوستوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ لاشوں میں ایک نظام پور جبکہ تین کالاباغ سے دریائے سندھ سے ملی ہیں۔ یہ چاروں نوجوان 12 اپریل کو دریائے کابل میں اس وقت ڈوب گئے تھے جب ایک بھائی کو بچانے کے دوسرا بھائی اور پھردو دوست دریا میں کھود پڑے تھے۔ ڈوبنے والوں میں مطابق دو سکے بھائیوں جس میں محمدنذیر عمر 26 سال،محمد اکرام عمر18سال ولد محمد…

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ, پاک فوج کا لانس نائیک شہید

 شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دوران  پاک فوج کے لانس نائیک ارشاد خان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران  دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ارشاد خان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے…

خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

پشاور: ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر اکرام اللہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہماری کووڈ 19 رسپانس ٹیم کے سربراہ اور ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کے پی ڈاکٹر اکرام اللہ کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ وزیر صحت کے پی نے کہا کہ میں نے ان کی خیریت دریافت کی ہے وہ…

ملاکنڈ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وحید گل میں کورونا وائرس کی تصدیق

ملاکنڈ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وحید گل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وحید گل کاٹیسٹ پازیٹیو آیا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر وحید گل نے خود کو کورنٹائن کردیا۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وحید گل میں کورونا کے علامات ظاہر نہیں ہیں۔ ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد ڈی ایچ او نے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ بالکل صحتمند ہے اور…

کورونا کے سبب خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کی او پی ڈیز 13دن کے لیے بند

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے کے تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز بند کردی گئی ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز سروس 13دن کے لیے بند کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ اقدام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز یکم اپریل سے 13…

خیبرپختونخوا: جیلوں میں قیدیوں اور عملے کی جانب سے ماسک اور سینٹائزر بنانے کا انکشاف

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں اور عملے کی جانب سے  اپنی مدد آپ کے تحت  ماسک اور سینٹائزر بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ں قیدیوں اور جیل عملے کو کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت نے ماسک اور سینٹائزر فراہم نہ کیے تو وہ خود مطلوبہ سامان تیار کرنے لگے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے نظر انداز کیے جانے اور  مارکیٹ میں ماسک اورسینٹائزرز نہ ہونے پر جیلوں میں ہی سامان تیار کیا جارہا ہے اور صوبے کی مختلف جیلوں میں اب تک…

کورونا وائرس: خیبرپختونخوا میں اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید توسیع

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے روک تھام کے سلسلے میں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید توسیع کر دی ہے۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 5 اپریل تک سرکاری و نجی اسکولز کورونا وائرس کی روک تھام کے باعث بند ہوں گے۔ اس سے قبل محکمہ…

پشاور میں عدالتیں بند کرنے کے احکامات جاری

پاکستان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے بچانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ نے 28 مارچ تک عدالتیں بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صرف 2 سنگل بنچ انتہائی فوری کیسز سنیں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر ضلع میں ایک ایک جج سول اور سیشن کورٹ کام کریں گی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں…

کورونا وائرس: خیبرپختونخوا میں اسکول بند، عوامی اجتماعات پر پاپندی عائدکردی گئی

پشاور: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں اسکولز کو 15 روز کے لیے بند اور کسی بھی قسم کے عوامی اجتماعات پر پاپندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ایک مراسلہ ارسال کردیا گیا  جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر 15 دن تک پاپندی ہوگی لہٰذا ڈپٹی کمشنرز عوامی اجتماعات کی اجازت نہ دیں۔ قبل ازیں صوبائی وزیر صحت…

کورونا وائرس: خیبرپختونخوا میں 27 مشتبہ کیسز میں سے 24 کلیئر قرار

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 27  مشتبہ کیسز میں سے 24 کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق پشاور سے 10، صوابی سے 4، سوات سے 3 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ایبٹ آباد 3 باجوڑ، چارسدہ، لوئردیر اور کوہاٹ سے ایک ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد 27 تک پہنچ گئی جس میں سے…