Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا: اسکول طالبات کو برقع پہنانے کے لیے سرکاری فنڈز سے خریداری

مردان: صوبہ خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی طالبات کو برقعے پہنانے کے لیے سرکاری فنڈ نے خریداری کرلی گئی۔  خیبرپختونخوا کے علاقے مردان رستم میں واقع چینہ کے اسکول کی طالبات میں برقعے تقسیم کیے گئے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق طالبات میں تقسیم کرنے کے لیے برقعوں کی خریداری ضلع کونسل کے فنڈز سے کی گئی ہے۔ مردان گورنمنٹ میڈل اسکول چینہ کی 90 طالبات میں برقعے تقسیم کیے گئے ہیں۔

صوبہ کے پی میں گزشتہ دنوں سرکاری اسکول کی طالبات کے لیے پردہ لازمی قرار دینے کا اعلامیہ محکمہ تعلیم نے جاری کیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کے احکامات پراسے فوری طور پر واپس لے لیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ صرف ایک ضلع میں والدین کی مرضی پر اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ پردہ مذہب کا حصہ ہے لیکن زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ صوبہ کے پی میں طالبات کے لیے چادر یا عبایا لازمی قرار دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ متعلقہ اسکولوں کو جاری کردہ اعلامیہ واپس لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.