Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا: حکومت نے ایس او پیز کے تحت مویشی منڈیوں کی اجازت دے دی

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے عیدِ قربان پر جانوروں کی خریداری کے لئے مخصوص ایس او پیز کے تحت منتخب مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں عید الاضحی کے حوالے سےایس او پیز اور حکمت عملی بنانے کےلیے کمیٹی تشکیل دی گئی اور قواعد و ضوابط کی پابندی کے ساتھ منتخب مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے نے مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تاجر تنظیموں سے بات کی جائے۔ اس کے باوجود جن مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہو انہیں بند کر دیا جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.