Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا: سرکاری اسکولوں میں پردہ، مشیر تعلیم فیصلے پر ڈٹ گئے

0 239

پشاور: خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لیے پردہ لازم قرار دینے کے معاملے پر مشیر تعلیم ضیااللہ بنگش ڈٹ گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ضیااللہ بنگش نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں حجاب لازمی قرار دینے کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیراعظم عمران خان سے مشاورت جاری ہے، حجاب کے لیے دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ مشیر تعلیم خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ اس بار پردے کا جواز جنسی ذیادتی سے بچاؤ کے بجائے حجاب کے لیے آگاہی دینا رکھا جائے گا۔

ضیااللہ بنگش نےمزید کہا کہ ہم کسی سے زبردستی پردہ کروانے کے حق میں نہیں ہیں مگر اپنی ثقافت کو ترقی دینا بہت ضروری ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل  مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں ھضاب لازمی قرار دینے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ حجاب لازمی قرار دینے کی وجہ انہوں نے صوبے کے ماحول کی وجہ سے طالبات کے عدم تحفظ کے اظہار اور والدین کی تسلی کرانا قرار دیا تھا۔

اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان نے اعلامیہ واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.