Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 48 افراد جاں بحق

0 33

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے اب تک 48 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوگئے جب کہ 191 گھروں کو جزوی اور 94 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

سیکرٹری ریلیف کے مطابق چینی سفارتخانے نے سوات میں متاثرہ 800 خاندانوں کے لیے کھانے کی اشیاء بھیجی ہیں جب کہ چترال ،کوہستان اور بونیر کےلیے مز ید امدادی سامان بھیج دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں خیمے ، میٹ ، حفظان صحت کٹس ، کچن سیٹ اور کمبل شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.