Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا کابینہ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی گئی

خیبرپختونخوا کے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کا مستقبل ان کے متعلقہ محکموں کی ایک سالہ کارکردگی سے مشروط کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گزشتہ کابینہ اجلاس میں تمام محکمہ جات کو ہدایت کی تھی کہ موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ 18 اگست انہیں پیش کی جائے جو وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی اور وہ اس کی بنیاد پر متعلقہ وزراء۔ مشیروں اور معاونین خصوصی کو اپنے عہدوں پر برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان خود ہر محکمے کی کارکردگی کی سخت جانچ پڑتال کریں گے اور وزیراعلیٰ سے صلاح مشورے کے بعد موجودہ وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس حوالے سے تین آپشنز ہیں، رپورٹ کی بنیاد پر حکومتی ٹیم کے موجودہ ارکان کو گرین سگنل دیا جائے گا یا انہیں سخت متنبہ کیا جائے گا اور یا پھر انہیں ہٹا کر نئی ٹیم اور نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ صوبائی کابینہ اس وقت 14 وزراء، تین مشیروں اور دو معاونین خصوصی پر مشتمل ہے، اس حوالے سے غور کیا جا رہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں تین نئے وزراء شامل کیے جائیں جن میں سے دو قبائلی اضلاع سے نومنتخب ارکان ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.