Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا: جیلوں میں قیدیوں اور عملے کی جانب سے ماسک اور سینٹائزر بنانے کا انکشاف

0 494

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں اور عملے کی جانب سے  اپنی مدد آپ کے تحت  ماسک اور سینٹائزر بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ں قیدیوں اور جیل عملے کو کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت نے ماسک اور سینٹائزر فراہم نہ کیے تو وہ خود مطلوبہ سامان تیار کرنے لگے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے نظر انداز کیے جانے اور  مارکیٹ میں ماسک اورسینٹائزرز نہ ہونے پر جیلوں میں ہی سامان تیار کیا جارہا ہے اور صوبے کی مختلف جیلوں میں اب تک 6 ہزار ماسک اور 100 لیٹر سینٹائزر تقسیم کیا جاچکا ہے۔ جیل حکام نے صوبائی  ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سے قیدیوں اور عملے کے لیے ضروری حفاظتی سامان مانگا ہے جو ابھی تک فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا مسعود الرحمان نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سے ماسک سینٹائزرز ،تھرمل اسکینرز اور حفاظتی لباس مانگے ہیں، ہمیں سامان فوری طور پر فراہم کیا جائے تاکہ جیلوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ماسک اور سینٹائزرز خود تیار کررہے ہیں جب کہ ابھی تک کسی قیدی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا  میں کورونا وائرس کےمصدقہ کیسز کی تعداد 192 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 5 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.