Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ شروع

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ شروع, دیربالا میں بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

سردی کے باعث لوگوں نے گرم کپڑے اور گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔ دیربالا کے بالائی علاقوں عشیری درہ، کوہستان، کمراٹ، سیاسن، براول اور لواری کے پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے پہاڑوں نے سفید چادر اڑلی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے جمعہ تک بارشوں اور مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز دیربالا کے علاوہ بالاکوٹ اور مالم جبہ میں 17 ملی میٹر، کاکول میں 13، کالام میں 12، چراٹ میں 10، تیمرگرہ میں 9، سیدو شریف میں 7 اور کوہستان میں 6 ملی میٹربارش ہوئی ہے۔ آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.