Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر میڈیکل کالج کے طالبعلم کی خودکشی: معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا

6 فروری کی شب خیبر میڈکل کالج  کے ہاسٹل میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا چراغ گل کرنے والے طالب علم کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیاہے۔ اس کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا  بیٹا خودکشی نہیں کرسکتا اور اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ وہ ذہنی دباو کا شکار تھا۔ مردان میں گفتگو کرتے ہوئے طالبعلم کے والد ڈاکٹر انجم خالد کا کہنا تھا کہ تسنیم انجم ان کا اکلوتا اور ہونہار بیٹا تھا جس نے میٹرک اور ایف ایس سی میں ٹاپ کیا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کالج انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور واقعے کے سات دن کے بعد انہیں اطلاع دی جبکہ ان کے بیٹے کا پوسٹ مارٹم بھی ان کی اجازت کے بغیر کیا گیا۔ ڈکٹر انجم نے مطالبہ کیا کہ کالج کے پرنسپل کو شامل تفتیش کیا جائے۔ انہوں نے معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چیف جسٹس، وزیراعظم اور وزیراعلی انہیں انصاف فراہم کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.