Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخواہ پولیس کے 1600جوانوں نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہادت پائی

خیبر پختونخواہ پولیس پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے احسن انداز میں نمٹ رہی ہے، بدلتے حالات میں پولیس کی مشکلات میں اضافہ ،چیلنجز کی نوعیت بھی تبدیل ہوئی ہے،ایڈیشنل آئی جی کے پی کے امجد خان

ھنگو ۔خیبر پختونخواہ پولیس کے1600جوانوں نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں شہادت پائی.خیبرپختونخواہ پولیس پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سےاحسن اندازمیں نمٹ رہی ہے،بدلتےحالات میں پولیس کی مشکلات میں اضافہ اورچیلنجز کی نوعیت بھی تبدیل ہوئی ہے،پولیس ٹرینگ کالج ہنگوکی تاریخی حیثیت اورخدمات سے انکارممکن نہیں،کالج سےتربیت حاصل کرنےوالےجوان اور افسران ملک بھرمیں قانون کی پاسداری اور ملک کی خدمت میں مصروف ہیں۔

ان خیالات کا اظہارایڈیشنل آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹرکےپی کےامجد خان نےپولیس ٹرینگ کالج ہنگو میں لوئیرکورس مکمل کرنےوالےسات خواتین سمیت535جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکیا۔اس موقع پرجےیوآئی اقلیتی ایم پی اے رنجیت سنگھ،ضلع ناظم ابراہیم خان بنگش،ڈی پی اوہنگو پیر شہاب،ڈپٹی کمشنرطیب عبداللہ،پولیس افسران،معززن علاقہ اورصوبے بھرسےافسران بھی موجود تھے۔

کمانڈنٹ پی ٹی سی مسعود سلیم نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کالج کی تاریخی حیثیت اس کی خدمات اور کالج کی ضروریات کے متعلق مہمان خصوصی کو آگاہ کیا۔جس کےبعد ایڈیشنل آئی جی نے کمانڈنٹ کے ہمراہ کھلی جیپ میں کھڑے ہو کر پریڈ کا معائینہ کیا اور دوران تربیت غیرمعمولی کارکرگی کا مظاہرہ کرنےوالےجوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔پاسنگ آوٹ پریڈ سےخطاب کرتےہوئےایڈیشنل آئی جی امجد خان نے کہا کہ کے پی کے پولیس بہترین تربیت اورخداداد صلاحیتوں کی حامل ہےجس نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک افواج کےشانہ بشانہ شجاعت کےجوہردیکھائےاوراس جنگ میں ہمارےسولہ سوجوان شہیدہوئے۔انہوں نےتربیت مکمل کرنےوالےجوانوں کو مبارک بادپیش کرتےہوئےتاکید کی کہ وہ ڈسپلن،ایمانداری اورغیرجانبداری کامظاہرہ کرتےہوئےقانوں کی پاسداری کودوران ڈیوٹی یقینی بنائیں۔ایڈیشنل آئی جی نےکہاکہ وہ آئی جی سےملاقات کر ےکالج کی ضروریات کےمتعلق بات کریںگےاوراس تاریخی کالج کےمسائل حل کرائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.