Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دبئی میں مقیم پاکستانی اسماء جان محمد نےآئی کیپ کا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ویمن آف دی ائیرایوارڈ جیت لیا

کراچی۔دبئی میں مقیم پاکستانی اسماءجان محمد نےانسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان(آئی کیپ)کاچارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ویمن آف دی ائیرایوارڈ جیت لیا۔ایوارڈ تقریب گزشتہ دنوں اسلام آباد کےمقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جسکےمہمان خصوصی صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے اسماء جان محمد کو ایوارڈ پیش کیا۔ اسماء جان محمد گزشتہ 12سالوں سےدبئی میں مقیم ہیں۔

سی اےویمن ایوارڈ آئی کیپ کی جانب سےاس پیشےسےمنسلک ہونےوالی خواتین کوانکی بہترین کارکردگی کےاعتراف اورحوصلہ افزائی کےلیےدیاجاتا ہے۔اس ایوارڈ کےلیےامیدوارکا انتخاب سی اےممبرزکی جانب سےنامزد کیےگئےافراد میں سےآزاد جیوری کرتی ہے۔

اسماء جان محمد اس پیشےسےگزشتہ14سالوں سےوابستہ ہیں۔وہ2007سےدبئی میں رہائش پذیرہیں اوریہیں کام کررہی ہیں۔وہ اس وقت جمال الغریرگروپ میں بحیثیت منیجر فنانشل پلاننگ اینڈ اسٹریٹجی کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔اسکےساتھ وہ آئی کیپ ممبرز کےیو اے ای چیپٹر کی منیجنگ کمیٹی کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ یہ چیپٹر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے تحت قائم کیا گیا تھا۔

اسماء جان محمد اسکےعلاوہ پورسلین اینڈجیپسمناایل ایل سی،میک ڈرموٹ مڈل ایسٹ،کیری بو کافی یواےای،کلورپاکستان لیکسن گروپ،گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ اوراےایف فرگوسن اینڈ کمپنی کراچی میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ایوارڈ جیتنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے اسماء جان محمدنے کہاکہ یہ ایوارڈ اس پیشے میں اچھا کام کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

اس شعبے میں اکثریت مردوں کی ہے اور آٹھ ہزار سے زائد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس میں سے صرف آٹھ فیصد خواتین ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چند سال قبل وہ یو اے ای کی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کمیونٹی کے ساتھ منسلک ہوئی تھیں اور گزشتہ سال اس گروپ کی چیئرپرسن بھی منتخب ہوئیں۔

اسماء جان محمد اس سے قبل ویمن انٹرپرینئورشپ فورم دبئی کا موسٹ پروفیشنل اکاؤنٹنسی ایوارڈ اورآئی کیپ کےسی اے فاؤنڈیشن امتحانات میں بہترین کارکردگی پر دو میڈلز جیت چکی ہیں۔یو اے ای میں چارٹر اکاؤنٹنٹ خواتین کے کردار اور ان کی ساکھ کو مزید بہتر بنانے کے لیے انہوں نے فیمی پیشن کے نام سے اپنی ایک تحریک بھی شروع کر رکھی ہے جس کے اراکین کی تعداد 30 سے زائد ہو چکی ہے۔

اسماء جان محمد اپنےدو بچوں کےساتھ اپنی گھریلو اورپیشہ وارانہ زندگی کو بہت متوازن اورکامیابی سےگزاررہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.