Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

رکن اسمبلی میاں جمشیدکورونا کے باعث انتقال کر گئے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین ایک ہفتے سے اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔میاں جمشیدالدین کاکا خیل 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 63 سے کامیاب ہوئے تھے اور وہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی ف کے رہنما امتیاز قمر کا بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوا ہے۔ گزشتہ روز ہی سندھ کے وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا کے باعث انتقال کر  گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.