Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سرکار کی وجہ سے آج لوگ پریشان ہیں،چیف جسٹس

0 71

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے نجی اسکولز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا کہ سرکار کی وجہ سے آج لوگ پریشان ہیں۔

سپریم کورٹ میں نجی اسکولز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔والدین کےوکیل فیصل صدیقی نےبتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نےوالدین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئےاسکولز کو صرف سالانہ پانچ فیصد اضافے کی اجازت دی، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ نجی کاروبار پرحکومت مناسب پابندیاں لگا سکتی ہے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ کیا نجی کاروبار میں بنیادی حقوق کا نفاذ کیا جا سکتا ہے؟۔ والدین کے وکیل نے کہا کہ تعلیم بنیادی آئینی حق ہے، چند لوگوں کے مفاد کیلئے معاشرے کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس فیصل عرب نےریمارکس دیےکہ کئی سرکاری سکولز میں تواساتذہ ہی نہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نےکہاکہ تعلیم اورصحت کبھی بھی حکومتوں کی ترجیح نہیں رہے،نجی اسکولز بند ہوئے تو تعلیمی نظام ہی بیٹھ جائےگا تاہم انہیں جائز منافع لینےکا پابند بنایا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس نےریمارکس دیےکہ یہ سارا معاملہ سرکارکی وجہ سےہے،سرکارکی وجہ سےآج لوگ پریشان ہیں،ہم نےسرکارسےاس حوالے سےبہت کچھ پوچھناہے،ہمیں گلی محلوں میں قائم سرکاری اسکولوں کےاعداد وشمارچاہیں،گلی محلوں میں کتنےسرکاری اسکول ہیں اور ان میں کتنےٹیچر ہیں،اب سرکاری سکولوں کا وہ معیارنہیں رہا،ٹیچر گھروں میں بیٹھ کرتنخواہیں لیتےہیں۔والدین کےوکیل فیصل صدیقی کے دلائل مکمل ہوگئے جس پر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.