Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سوشل میڈیا بڑی حقیقت ہے،فائدہ بھی نقصان بھی ہے،ایرج فاطمہ

اکثر لوگ سوشل میڈیا پرآزادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام حدود پارکرجاتے ہیں،اداکارہ

0 60

لاہور۔معروف اداکارہ وماڈل ایرج فاطمہ نےکہاہےکہ سوشل میڈیا ایک ایسا فورم ہےجہاں ہرقسم کی آزادی ہے لیکن اکثریت اس آزادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام حدود پارکرجاتی ہے۔ سوشل میڈیا اس وقت ایک بہت بڑی حقیقت بن چکا ہے۔

سماجی رابطوں کی مختلف اورمقبول ترین ویب سائٹس نےدنیا بھرکےلوگوں کےایک دوسرےکےقریب لاکھڑا کیاہے۔اب توکاروباربھی اسی میڈیم کےذریعےکیاجارہاہے،جس سےاس کی اہمیت کا اندازلگایا جاتاہے،مگرجہاں سوشل میڈیا کےفوائد ہیں،وہیں اس کےزبردست نقصانات بھی سامنے آتے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکیا۔اداکارہ نےکہاکہ میں سمجھتی ہوں کہ اس موضوع کےفوائد اورنقصانات پرمبنی خصوصی فلمیں بننی چاہئیں تاکہ نوجوانوں کواس میڈیم سےآگاہی حاصل ہوسکے۔اگرسوشل میڈیاکےذریعےدنیا میں نام بنانےوالوں کی زندگیوں پرڈاکیومنٹری بنیں توبھی بہت سے نوجوان غلط سمت کی بجائے درست راستے پرآگے بڑھیں گے۔

ایرج فاطمہ نےکہاکہ اس وقت پاکستان میں فلمسازی کاشعبہ تیزی کےساتھ آگےبڑھ رہاہے۔اگرنوجوان فلم میکراس اہم موضوع پرفلم بناکرنوجوانوں کوایجوکیٹ کریں تویقینااس سےبہت سےمنفی سوچ رکھنےوالےراہ راست پرآسکتےہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.