Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صدارتی نظام کےحق میں نہیں تاہم انھیں کوشش کرنےدیں ہم اس کو روکیں گے۔آصف زرداری

اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری کا کہناہےکہ صدارتی نظام کےحق میں نہیں تاہم انھیں کوشش کرنےدیں ہم اس کو روکیں گے۔اسلام آباد احتساب عدالت میں پیشی کےبعد صحافیوں سےگفتگو میں سابق صدراورشریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ یہ روز پاکستان میں نیاتجربہ کرنےکےموڈ میں ہیں تاہم صورتحال دن بدن بد سےبدترہوتی جارہی ہے۔

صحافی کےسوال پرکہ صدارتی نظام کی باتیں ہورہی ہیں کیاکہیں گے،آصف زرداری نےکہاکہ صدارتی نظام کےحق میں نہیں،انھیں کوشش کرنےدیں تاہم ہم اس کو روکیں گے۔

واضح رہےکہ سابق صدرآصف زرداری اورفریال تالپوراسلام آبادکی احتساب عدالت عدالت میں پیش ہوئےجہاں دونوں حاضری لگوانےکے بعد واپس روانہ ہوگئے،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹرنےعدالت کوبتایاکہ2خواتین ملزمان نورین اورکرن کی وعدہ معاف گواہ بننےکی درخواست نیب کو ملی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.