Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صدارتی نظام کےخلاف ہیں،اٹھارویں ترمیم رول بیک نہیں کرنےدیںگے،ایمل ولی خان

اٹھارویں ترمیم کو شب و روزحکمرانوں سے خطرہ ہے،کٹھ پتلی حکومت کسی کےاشارےکی منتظرہے،حکومت اور عدلیہ مل کر قبائلی اضلاع میں شہری علاقوں کی طرزپرعدالتی نظام لےکرآئیں،غیرضروری چیک پوسٹوں سےعوام ذہنی کرب میں مبتلاہیں،نیب کادفترسیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنے کیلئے استعمال ہو رہا ہے،خود کو شفاف احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں،صدر اے این پی خیبرپختونخوا

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کےصوبائی صدرایمل ولی خان نےکہاہےکہ صدارتی نظام کےخلاف ہیں اوراٹھارویں ترمیم رول بیک کرنےکی سازش ناکام بنائیں گے،

ان خیالات کا اظہارانہوں نےباچاخان مرکزپشاورمیں صوبائی کابینہ کےپہلےتعارفی اجلاس کی صدارت کےبعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےکیا،کابینہ کےتمام ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے،ایمل ولی خان نےتمام ممبران صوبائی کونسل کا شکریہ ادا کیااورمرکزی و صوبائی الیکشن کمیشن سمیت ضلعی اوریوسیزالیکشن کمیٹیوں کی کارکردگی کو سراہتےہوئےکہاکہ مقررہ وقت میں تاریخی ممبر سازی و تنظیم سازی پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں،

انہوں نےکہاکہ پارٹی میں سزا و جزا کاعمل شروع کریں گےاورپارٹی ڈسپلن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا،انہوں نے تمام اضلاع میں ناراض پارٹی کارکنوں اورخدائی خدمتگاروں کومنانےاورانہیں ساتھ لےکرچلنےکیلئےکمیٹیاں تشکیل دینےکااعلان کیا،قبائلی اضلاع کے حوالے سےانہوں نےتفصیلی گفتگوکی اورکہا کہ نئےاضلاع پیچیدہ مسائل سےدوچارہیں ایف سی آرکا کالا قانون ختم ہوگیا لیکن بدقسمتی سے وہاں کے عوام کسی نئے نظام سے تاحال محروم ہیں ،ججز صاحبان قبائل میں پورے سیٹ اپ کے خواہاں ہیں لیکن حکومت اس میں سنجیدہ نہیں حکومت اور عدلیہ مل کر قبائلی اضلاع میں شہری علاقوں کی طرز پر عدالتی نظام لے کر آئیں،

انہوں نےکہاکہ غیر ضروری چیک پوسٹوں سےعوام ذہنی کرب میں مبتلا ہیں اورمائنزکی موجودگی سے انسانی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں،

انہوں نے تمام غیر ضروری چیک پوسٹوں اورمائنزکی صفائی کا مطالبہ کیا،ایمل ولی خان نےکہاکہ نویں این ایف سی ایوارڈ کااجراء کیا جائےاوراس میں قبائلی اضلاع کیلئےخاطر خواہ حصہ مختص کیا جائے تاکہ وہاں ہونے والی تباہ کاریوں کا ازالہ کیاجاسکے، انہوں نے وزیر اعظم کے50لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان میں ترجیحی بنیادوں پر قبائلی اضلاع میں تباہ ہونے والے گھر اور املاک کی تعمیر یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ لیوی اہلکاروں کو سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ دیا جائے.

ایمل خان نےایک بارکہاکہ اٹھارویں ترمیم کوشب وروزحکمرانوں سےخطرہ ہے،اےاین پی نےپختونوں کےحقوق کی خاطرصوبائی خودمختاری حاصل کی جس کاسہرا اسفندیار ولی خان اوراس وقت کےصدر آصف علی زرداری کےسرہےلیکن اب بعض عناصر کو اٹھارویں ترمیم ہضم نہیں ہو رہی اور وہ اس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،کٹھ پتلی حکمران اپنے آقاؤں کے اشارے کے منتظر ہیں لیکن اس سازش میں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہو گے، انہوں نے کہا کہ ملک کی اصل قوت عوام ہیں اور عوامی مینڈیٹ کے بغیر مسلط کئے جانے والے حکمران کسی کیلئے بھی قابل قبول نہیں ہیں،

ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہاکہ احتساب کےنام پرسیاستدانوں کو بلیک میل کیاجارہاہے،نیب کا دفتر سیاسی سرگرمیوں کامرکزاور حکمرانوں کےاشاروں پرلوگوں کو بدنام کرنےوالا ادارہ بن چکاہے،انہوں نےکہاکہ بچوں کے پیمپرزکی رسیدیں ڈھونڈنےوالا نیب خیبر پختونخوا میں اربوں کی کرپشن پراندھے پن کامظاہرہ کررہا ہے ،

انہوں نےکہاکہ احتساب بلاامتیازاورشفاف ہوناچاہئےاوراس کا آغاز اےاین پی کی قیادت سےکیاجائے،انہوں نےمطالبہ کیا کہ بی آر ٹی سے متعلق حکومت کی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ منظرعام پرلاکرقوم کو حقیقت سےآگاہ کیاجائے،گزشتہ6سال کے دوران خیبر پختونخوا میں ہونے والی کرپشن اور اس میں ملوث بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے اورحکومت نےجتنےقرضے حاصل کئے ان کی تفصیل قوم کے سامنے لائی جائے،

انہوں نےکہاکہ سیاستدانوں سمیت دیگراداروں کا بھی احتساب کیاجائے،اگرملک کے20فیصد بجٹ کا احتساب ہو سکتا ہے تو پہلے80فیصد بجٹ والوں کا احتساب بھی ضروری ہے،مہنگائی کےحوالے سےایمل ولی خان نےکہا کہ پٹرول گیس سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا الزام سابق حکومتوں پرڈال کرجان نہیں چھڑائی جاسکتی،انہوں نے تعجب کااظہارکرتےہوئےکہاکہ ماضی میں عوام خوشحال تھے لیکن ایماندار لوگوں کی حکومت میں ملک دیوالیہ ہو چکا ہے،اورعوام کو دو کی بجائےایک روٹی کا مشورہ دےرہےہیں،

انہوں نےکہاکہ ملک کی ابترصورتحال کی ذمہ داردراصل کٹھ پتلیوں کوقوم پرمسلط کرنےوالی قوتیں ہیں،بلورخاندان کےساتھ غلط فہمیوں کی تردید کرتےہوئےایمل خان نےکہاکہ ولی باغ اوربلورخاندان کاچولی دامن کاساتھ ہےاورانکی رفاقت کےبغیرایک قدم نہیں لےسکتے،ایک اور سوال کےجواب میں ایمل خان نےکہاکہ قبائلی عوام کودرپیش تمام مسائل کےحل کیلئےجوبھی سیاسی جماعت یاتحریک آوازاتھائےگی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.