Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صدر مملکت نے ’سی پیک اتھارٹی‘ کے آرڈیننس پر دستخط کردیے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے قیام کے آرڈیننس پر دستخط کردیے۔ سی پیک اتھارٹی کے قیام کا مقصد سی پیک سے متعلق تعمیری سرگرمیوں کی رفتار بڑھانے اور ترقی کے نئے امکانات تلاش کرنا ہے۔ اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ متعلقہ اتھارٹی علاقائی اور عالمی روابط کے ذریعے باہمی پیداواری، نیٹ ورک اور عالمی کمپنیوں کی استعداد کار سے فائدہ اٹھائے گی۔

واضح رہے اگست میں وزیراعظم عمران خان سی پیک اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سی پیک اتھارٹی تمام متعلقہ محکمہ کے مابین روابط کو یقینی بنائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.