Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

طالبان اورکابل حکومت امن مذاکرات:مذاکرات میں خواتین نمائندوں کو بھی شامل کرنےکا اعلان

دوحہ:قطرمیں ہونےوالےافغان امن مذاکرات میں طالبان اورکابل حکومت کی جانب سےخواتین نمائندوں کوبھی شامل کرنےکااعلان کیاگیاہے۔افغان طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےکوٹیلی فون کرکےبتایاہےکہ دوحہ میں ہونےوالےمذاکرات میں طالبان کےوفد میں خواتین بھی شامل ہوں گی۔دوسری جانب کابل انتظامیہ نےبھی150اراکین پرمشتمل مذاکراتی وفد تشکیل دیاہےجس میں درجنوں خواتین شامل ہیں۔

افغان امن مذاکرات کےطویل دورمیں یہ پہلاموقع ہوگاجب فریقین کی جانب سےخواتین کو مذاکراتی ٹیم میں شامل کیاگیا ہو۔امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نےطالبان اورکابل حکومت کی جانب سےمذاکراتی عمل میں خواتین کو شامل کرنےکےفیصلےکو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ قطر طالبان اور امریکی نمائندے افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں گزشتہ روز ہی دوحہ پہنچ گئے تھے جہاں ابتدائی بات چیت بھی ہوئی تاہم باقاعدہ طور پر امن مذاکرات کے عمل کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.