Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کاان کی موت کی جھوٹی خبرپھیلانےوالوں کیلئے پیغام

عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے ویڈیو پیغام میں اپنے صحت مند ہونے کی تصدیق'لوگوں کی دعائوں کا نتیجے میں جلد صحت یاب ہوا

0 21

کراچی۔پاکستان کےمایہ نازگلوکارعطااللہ عیسیٰ خیلوی نےسوشل میڈیا پران کی موت کی جھوٹی خبرپھیلانےوالوں کےلیےپیغام جاری کرتے ہوئےکہاہےکہ خدا ایسےلوگوں کوہدایت دے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارعطااللہ عیسیٰ خیلوی بھی دیگرفنکاروں کی طرح موت کی جعلی خبروں کاشکارہونےسےنہ بچ سکے۔سوشل میڈیاپران کی موت سےمتعلق جھوٹی خبریں گردش کرنےکےبعد عطااللہ کاویڈیو پیغام سامنےایا ہےجس میں انہوں نےاپنے صحت مند ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ویڈیو پیغام میں عطااللہ عیسیٰ خیلوی نےاپنےتمام چاہنےوالوں کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ وہ بالکل صحت مند ہیں اوراسپتال سےگھرواپس اگئےہیں۔عطااللہ عیسیٰ خیلوی نےمزید کہاکہ بیماری کے دوران سوشل میڈیاپرکچھ لوگوں نےانکےخلاف عجیب وغریب باتیں پھیلائیں، مجھےان لوگوں سےکوئی گلہ نہیں،تاہم میں خدا سے دعاکرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے۔

بعد ازاں انہوں نےاْن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیاجنہوں نےبیماری کےدوران ان کی صحت وتندرستی کےلیےدعائیں کیں اوران کےلیےنیک تمناؤں کااظہارکیا۔

عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ یہ لوگوں کی دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ میں جلد صحت یاب ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کو کمر میں شدید درد کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر ان کی موت کی جھوٹی خبر گردش کرنے کے باعث ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.