Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فنکاروں کی فلا ح و بہبود کیلئےہرفورم پر آوازاٹھا ئینگے،شوکت یوسفزئی

پشاور۔صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نےکہاہےکہ ملکی مثبت تشخص اجاگرکرنےمیں فنکاروں کاکردارتاریخی ہےفنکاروں نے ہمیشہ ملک کیلئےاپنی صلاحیتوں اورلہو کوگرمانےوالےترانوں نےہمیشہ اہم کردار ادا کیا تعلیم یافتہ فنکارمیدان میں آناخوش آئندہ عمل ہےپختونخوا میں امن قائم ہوچکاہے قبائل مکمل قومی د ھارےمیں آچکےہیں اس قبل دنیا بھرمیں ہمیں شک کی نگاہ سےدیکھاجاتاتھا۔

گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں معروف گلوکاروں نےپشتواوراردوکےملی نغموں پرمبنی البم(امن اودہ وطن مینہ)کی تقریب رونمائی کر نےکےموقع پرپشاورپریس کلب میں اظہارخیال کررہےتھےجبکہ اس موقع پربختیارخٹک،ذیک آفریدی،کرن خان اوردیگربھی موجود تھے۔

شوکت یوسفزئی کاکہناتھاکہ ملی نغموں کی عکاسی نوضم شدہ اضلاع میں کی گئی ہےجبکہ فنکاروں کاوطن کیلئےاس قربانی کویادرکھاجائے گا۔انہوں نےکہاکہ قیام پاکستان سےلےکرآج تک ملک میں فنکاروں کیلئےایک اعلیٰ مقام ہےکیونکہ دشمن کےساتھ لڑائی کےموقع پرلہوگرمانے والےنغمے پیش کررہے ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ البم (امن او دہ وطن مینہ)فنکاروں نےعکس بندی قبائلی اضلاع میں ریکارڈکی جوکہ ایک خوش آئندہ اوردنیاکوامن کاپیغام دینے ہیں،تاہم صوبائی حکومت نےفنکاروں کیلئےماہانہ وظیفہ بھی مقررکیاگیا ہے۔

شوکت یو سفزئی نےکہاکہ میں محکمہ ثقافت اورفنکاروں کے درمیان سفیربن سکتاہوںان کی فلاح و بہبود کیلئےہرفورم پرآوازاٹھا ئینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.