Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فنکار کےلیےخود کو کسی ایک شعبےتک محدود رکھناممکن نہیں،نیلم منیر

شوبز کے 3شعبوں فلم، ٹی وی اورفیشن میں کام کرچکی ہوں اسٹیج پرموقع ملاتو وہاں سےبھی سیکھنےکی کوشش کروں گی

0 28

لاہور۔اداکارہ و ماڈل نیلم منیرنےکہاہےکہ اب وہ وقت دورنہیں رہاجب ایک مقبول فنکارکسی ایک میڈیم تک خود کومحدود رکھ لے۔

میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےنیلم منیرنےکہاکہ سچےفنکارکوفلم اورٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنادرست نہیں ہے۔جس طرح فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی،اسی طرح ایک فنکارکو بھی کسی ایک شعبےتک محدود نہیں رکھاجاسکتا

۔نیلم منیرنےکہاکہ اس وقت دنیابھرمیں فنکارفنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ایک نوجوان جب شوبزکی دنیا میں قدم رکھتا ہے تواس کےکچھ ٹارگٹ ہوتےہیں اورآگےبڑھنے کیلیےایک طریقہ کاربھی اس کے ساتھ ہوتا ہےجس کےتحت وہ کام کرتےہوئےمختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنواتا ہےلیکن بدقسمتی سےہمارےہاں جب ایک فنکارکسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہوجائےتوپھر اس کوٹی وی تک ہی محدود رہنےدیاجاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اسی طرح فلم انڈسٹری میں کسی کواچھا مقام مل جائےتوپھروہ ٹی وی پرکام کرنا اپنی توہین سمجھتا ہےمگرمیرے نزدیک شوبز میں حدبندی کوئی درست عمل نہیں ہے۔ ایک فنکار کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔نیلم منیر نےکہا کہ بطور فنکارہ میں نے فلم، ٹی وی اور فیشن کے شعبوں میں کام کیا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ آئندہ بھی اسی طرح یہ سلسلہ جاری رہے۔

جہاں تک بات تھیٹر پرکام کرنےکی ہےتووہ بھی ایک طرح کا زبردست تجربہ ہی ہوگااورمیں تو وہاں بھی کام کرتےہوئےبہت کچھ سیکھنے کی کوشش کروں گی۔میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکارمیں اگرٹیلنٹ ہےتواس کو ضرورموقع ملنا چاہیے۔موجودہ فلموں کےحوالےسےبات کرتے ہوئےنیلم منیرنےکہا کہ پاکستان میں بننےوالی فلموں کے معیار میں بہتری دکھائی دی ہے۔خاص طورپرگزشتہ دو برسوں کےدوران پاکستانی سینما میں اب اپنی فلموں کودیکھنےوالےلوگ بھی دکھائی دیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.