Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

متحدہ عرب امارات سےمزید ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے.ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد:ترجمان وزارت خزانہ کےمطابق متحدہ عرب امارات سےمزید ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئےہیں۔ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سےجاری بیان کےمطابق متحدہ عرب امارات سےایک ارب ڈالرز پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں،ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق مزید ایک ارب ڈالرزآئندہ ماہ منتقل ہوںگےجبکہ متحدہ عرب امارات سےایک ارب ڈالرز موصول ہونےکےبعد پاکستان کےزرمبادلہ کےذخائر15ارب96 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

واضح رہےکہ اس سےقبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے3ارب ڈالرپاکستان کو موصول ہوئےتھے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کےتحت پاکستان کو3ارب ڈالرکےپیکیج کی فراہمی بھی مکمل ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.