Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محرم الحرام، ملک کے کئی شہروں میں موبائل سروس معطل

0 11

کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں آج نو محرم الحرام کے جلوس نکالے جائیں گے۔

راولپنڈی کی امام بارگاہ یادگار حسین ،کمرشل مارکیٹ سے علم کا جلوس برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ یادگار حسین پر اختتام پذیر ہوگا۔

اسلام آباد میں نو محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنائے عشری سےدوپہرایک بجے برآمد ہوگا جب کہ لاہور میں مرکزی جلوس کچھ دیر میں پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات امام بارگاہ پر اختتام پزیرہوگا۔

پشاور میں شبیہہ ذوالجناح کاجلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے 10 بجے برآمد ہوگا جو  صدر روڈ، فخرعالم روڈ،کالی باڑی اور چوک فوارہ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ہال پرختم ہوگا۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے دوپہر 12 بجے برآمد ہوگا جو پیپلز چورنگی، صدر دواخانہ، پریڈی اسٹریٹ، بولٹن مارکیٹ اور کھارادر سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ کھارادرپر ختم ہوگا۔

ملک بھر میں محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی سمیت کئی شہروں میں صبح سے ہی موبائل فون سروس معطل رہے گی جب کہ یوم عاشور کو بھی موبائل فون سروس معطل رکھی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.