Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ای ٹرانسفر ایپ متعارف کرادی

مشیرتعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ بنگش اورصوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑانےای ٹرانسفرپالیسی کےتحت بنائی گئی ایپ کا افتتاح کردیا ای ٹرانسفرپالیسی سےایجوکیشن سسٹم میں شفافیت آئےگی اوررشوت کلچر کامکمل خاتمہ ہوگا،ضیاء اللہ بنگش

0 25

پشاور۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوانےای ٹرانسفرایپ متعارف کردی۔مشیرتعلیم خیبرپختونخواضیااللہ بنگش اورصوبائی وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑانےای ٹرانسفرپالیسی کےتحت بنائی گئی ایپ کا افتتاح کردیا،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نےای ٹرانسفر پالیسی لانچ کردی، اب اساتذہ گھر بیٹھے موبائل سےتبادلوں کےلیےاپلائی کرسکیں گےجبکہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں اساتذہ کےتبادلےہوں گےمیرٹ پرہوجائینگے۔

تقریب سےمشیرتعلیم خیبرپختونخواضیااللہ بنگش نےکہاہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام محکموں سےکرپشن،رشوت اورسفارش کلچرکامکمل خاتمہ کرنے کےلیےاقدامات اٹھارہی ہے،اساتذہ کے تبادلےمیرٹ پرکرنےاورمحکمہ تعلیم سےسیاسی مداخلت کا مکمل خاتمہ کرنےکےلیےیہ قدم اٹھایا،ای ٹرانسفرپالیسی سےایجوکیشن سسٹم میں شفافیت آئےگی اوررشوت کلچر کامکمل خاتمہ ہوگا۔

انہوں نےکہاکہ ای ٹرانسفرپالیسی محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکا انقلابی اقدام ہے،اساتذہ گھربیٹھےموبائل سےاپنی درخواست آن لائن جمع کریں گےاوراپنی درخواست سےمتعلق معلومات حاصل کرسکیں گے،ای ٹرانسفرپالیسی سےہمارا تعلیمی نظام مزید بہترہوگا،ایجوکیشن افسران تبادلوں کےبجائےمعیاری تعلیم کی فراہمی پربھرپورتوجہ دیں گےاوربہتر طریقےسےکام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.