Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محکمہ سماجی فلاح و بہبود خیبرپختونخواہ میں پہلےموبائل کرائسز یونٹ کا اجراءکردیاگیا

0 9

پشاور۔خیبرپختونخواہ کےمحکمہ سماجی فلاح وبہبود نےپہلےموبائل کرائسزیونٹ(ایم یو سی)کاآغازڈائریکٹوریٹ سماجی فلاح و بہبود پشاور میں کرلیاہے،یہ یونٹ بولوہیلپ لائن کاایک حصہ ہے۔ایم سی یو،آسڑیلویوحکومت کی فنڈڈ قومی این جی او”ایمنگ چینج فارٹومارو(اے ٹی سی)”کی جانب سےمہیا گیا ہے۔

اس تقریب میں محکمہ سماجی فلاح وبہبود کےحکام،بین الاقوامی تنظیموں کےنمائندگان اورعام عوام نےشرکت کی۔محکمہ سماجی فلاح و بہبود کےڈائریکٹرعبدالغفورشاہ نےامید ظاہرکی کہ ایم سی یو GBVکےمتاثرین کوفوری معاونت فراہم کرےگا،کیونکہ اس وقت محکمےکے پاس کسی حادثہ میں زندہ بچنےوالےافراد تک پہنچنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔

انہوں نےاس بات کی بھی امید ظاہرکی کہ قومی اوربین الاقوامی تنظیمیں ملک میں سرکاری اداروں کوبااختیاربنانےاورمستحکم کرنےکی جانب مزید توجہ مرکوز کریں گی۔انہوں نےمحکمہ سماجی فلاح وبہبود کی مسلسل مدد کرنےپرحکومت آسٹریلیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔موبائل کرائسز یونٹ محکمہ سماجی فلاح و بہبود کو GBVمتاثرین کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے،حادثہ میں زندہ بچنےوالوں کی محفوظ مقام پرنقل مکانی اورمتاثرین کےتحفظ کو یقینی بنانےمیں معاونت کرےگا۔

تقریب کےدوران،چیئرپرسن اےٹی سی پروفیسرفرخندہ اورنگزیب نےایم سی یوکےمقاصد پرروشنی ڈالی۔انہوں نےبتایاکہ ایم سی یو GBUسےنمٹنےکی کوششوں کوبہتربنانے،GBVمتاثرین کو فوری مدد فراہم کرنے؛منصوبےکےابتدائی مرحلےمیںGBVرسپانس سےمتعلق خدمات کےنفاذ اوراس کووسعت دینےاوربولو ہیلپ کےتحتGBVمتاثرین کوفوری طورپرموبائل رسپانس کی خدمات فراہم کرنےمیں اہم کردار اداکرےگا۔ایم سی یو،دارلامان،نجی شیلٹرہومزاورپولیس کی خدمات کو محکمہ سماجی فلاح وبہبود کےذریعے یکجا کرتا ہے۔

یہ جانی خطرے،جلنے،تیزاب گردی اورجسمانی تشدد جیسےواقعات پر محترک ہوتا ہےاوراپناکام کرتا ہے۔ یہ زندہ بچنےوالےافراد کی حفاظت کیلئےشیلٹرہوم سےکورٹ، کورٹ سےدارلامان منتقلی کویقینی بناتاہےاورسرکاری ہسپتال سےابتدائی طبی امدادکی سہولت بھی فراہم کرتاہے۔ مزید برآں، یہ زخمی یا جلنے والے افراد کی دیکھ بھال کیلئے انہیں فوری طور پر ہسپتال کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

موبائل کرائسز یونٹ(ایم سی یو)موجودہ بولو ہیلپ لائن کےتحت کام کرتاہےجو پہلےسےہی محکمہ سماجی فلاح وبہبود میں موجود ہے۔موبائل کرائسز یونٹ کےآئوٹ لُک پراس انداز سےنظرثانی کی گئی ہےکہ یہ جنرل کمیونٹی کیلئےاس کےمقاصد کو صاف طورپر واضع کرتا ہے۔

ایم سی یو رسپانس ٹیم ایک ایم سی یو سہولت کاراورڈرائیور پرمبنی ہےجنکےساتھ ایک ایجنسی منسلک ہو گی۔اس عملےکوSOPs،پروٹوکول اور خدمات سے متعلق رہنمائی کتابچے پر تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.