Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان: قاتل کو گرفتار کرنے کی کوشش میں نوجوان ٹریفک آفیسر قتل

مردان صوابی روڈ پرسکندری سٹاپ کے قریب 18 سالہ نوجوان مدثر ساکن کاٹلنگ پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ واردات کے بعد ملزم فرارہورہا تھا کہ اس دوران موقع پر موجود ٹریفک ٹکٹنگ آفیسر عطاءاللہ نے اُسے پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے اُس پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں عطاء اللہ شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مجروح آفیسر کو طبی امداد کےلئے مردان میڈیکل کمپلیکس اور پھر تشویشناک حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعد ازاں وہ علاج کی فراہمی کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور بہت جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.