Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

میرےخیال میں جس نےتھیٹر پرکام نہیں کیااسے اداکاری کی مکمل سمجھ نہیں آسکتی.صباءحمید

غصے والی نہیں ،نئے اداکاروں میں سے کوئی رہنمائی لینا چاہتا ہے تو ضرور اسکی مدد کرتی ہوں'انٹرویو

0 10

لاہور۔سینئر اداکارہ صباءحمید نےکہاہےکہ35سالوں سےشوبزکی دنیا سےوابستہ ہوں اورسمجھتی ہوں کہ جس نےتھیٹرنہیں کیااسے اداکاری کی مکمل سمجھ نہیں آ سکتی،غصے والی نہیں،نئے اداکاروں میں سےکوئی رہنمائی لینا چاہتا ہےتوضروراسکی مدد کرتی ہوں۔

انہوں نےایک انٹرویو کےدوران کہاکہ مجھےاداکاری کاشوق نہیں تھالیکن پی ٹی وی کی عمارت دیکھتی تھی تو اندرجانےکا شوق ضرور تھا، مجھے پہلی دفعہ پی ٹی وی کےنامور پروڈیوسر شہزاد خلیل(مرحوم )نےمتعارف کروایااور پہلی ڈرامہ سیریل میں میرے ہمراہ عظمیٰ گیلانی بھی تھیں اس کےبعد یہ سلسلہ چل نکلا ۔

انہوں نےکہاکہ میں نے80کی دہائی میں تھیٹرکیااس وقت فردوس جمال اسٹیج ڈرامےپروڈیوس کیاکرتےتھےاورمیں نےپہلاڈرامہ بھی انکاہی کیا۔کسی فنکار کےلئےتھیٹراکیڈمی کادرجہ رکھتاہےاورمیں سمجھتی ہوں کہ جس نےتھیٹرنہیں کیااس کواداکاری کی مکمل سمجھ نہیں آسکتی۔صباءحمید نےایک سوال کےجواب میں کہاکہ میں غصےوالی نہیں،اپنی بات منوانےیادوسرےکی بات مان لینےکی عادی ہوں،کسی اداکارہ سےکبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ نئے اداکاروں میں سے کوئی رہنمائی لینا چاہتا ہے تو ضرور اسکی مدد کرتی ہوں۔

انہوں نےکہاکہ مجھےحقیقی معنوں میں شناخت ڈرامہ سیریل”تیسرا کنارہ”سےملی جس کےپروڈیوسرشہزاد خلیل تھےاوراس ڈرامہ سیریل میں میرےہمراہ عثمان پیرزادہ،راحت کاظمی،سارہ کاظمی اوردیگر اداکارشامل تھے،میری ایک اورڈرامہ سیریل”نشیب”میرےلیےیادگارہے جسکےپروڈیوسرایوب خاورتھےجبکہ مزاحیہ سٹ کام”فیملی فرینڈ”بھی میری زندگی کے یادگارلمحات میں سےہے،ڈاکٹریونس بٹ میرے پسندیدہ رائٹر ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.