Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نشترہال میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے آرٹ گیلری قائم کی جائیگی،محمدعاطف خان

پشاور۔خیبر پختوخوا کےسینئر وزیرمحمد عاطف خان نےکہاہےکہ پشاورنشتر ہال میں20کروڑ روپےکی لاگت سےآرٹ گیلری قائم کی جائیگی جس کی ماسٹرپلان تیارکرنے پرکام جاری ہے،اسکےعلاوہ ڈی آئی خان اورمردان میں کلچرل کمپلیکس سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرمیں نشترہال کی طرز پر ثقافتی مراکزبنائے جائینگے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نےآرٹ گیلری کےحوالے سےمنعقدہ اجلاس کی صدارت کرتےہوئےکیا۔اس موقع پرڈائریکٹر کلچراوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

اجلاس میں سینئر وزیر کوآرٹ گیلری کےماسٹرپلان کے حوالےسےتفصیلی بریفنگ دی گئی۔سینئر وزیرکو بتایاگیاکہ آرٹ گیلری پر 20 کروڑ روپے کی لاگت آئیگی اور گیلری تمام سہولیات سے مزین ہوگی۔

سینئر وزیرکو بتایاگیا کہ صوبے کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی کلچرسنٹرز تعمیر کرنے کیلئےپی سی ون پر کام جاری ہے اور عنقریب تمام ڈویژن میں ثقافتی مراکز قائم ہوں گے۔سینئر وزیر نے کہا کہ ثقافت کو فروغ دینا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ثقافتی مراکز کے قیام کا مقصد نچلی سطح پر آرٹسٹوں کو مواقع فراہم کرنا اور ثقافت کو فروغ دینا ہے۔سینئر وزیر نے محکمہ ثقافت کے حکام کو آرٹ گیلری سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں کلچر سنٹرز کے قیام پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.