Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم مہنگائی کے ذکر پر برہم, پشاور سے رکن اسمبلی نور عالم کو جھاڑ دیا

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں مہنگائی کا ذکر کرنے پر اپنی ہی پارٹی کے رکن نور عالم کو ڈانٹ پلادی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں اپنے ہی وفاقی وزراء کے خلاف پھٹ پڑے، پشاور سے رکن قومی اسمبلی ارباب عامر اجلاس میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ارباب عامر کا کہنا تھا کہ وزراء ہمیں ملاقات کیلئے وقت بھی نہیں دیتے، جائز کام کیلئے بھی وزراء کی منتیں کرتے ہیں لیکن پھر بھی کام نہیں ہورہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سے رکن قومی اسمبلی ارباب عامر جذباتی ہو کر اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ جن وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں، انہیں تبدیل کررہا ہوں۔

دوسری جانب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران پشاور سے ہی رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کی اسمبلی فلور پر حکومت پر تنقید کا تذکرہ بھی ہوا۔  ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نور عالم کی تنقید پر کہا کہ گزشتہ ادوار میں جب لوٹ مار ہو رہی تھی، نورعالم اس وقت کیوں نہیں بولے؟ نورعالم تمہیں ابھی یاد آیا ہے مہنگائی ہو رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نور عالم سمیت سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ مہنگائی کی وجہ کیا ہے، گزشتہ دور کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ اور مہنگائی بڑھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.