Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کانیوزی لینڈدہشت گردحملےمیں شہید ہونےوالےہیرو نعیم راشد کےلیےقومی ایوارڈ کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےنیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملےکےدوران حملہ آورکو روکنےکی کوشش کےدوران شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان کو میاں نعیم راشد پر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشتگرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے پاکستانی متاثرین خاندانوں سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔

یاد رہےکہ نیوزی لینڈ میں مسجد پرحملہ کرنےوالےکوپکڑنےکی کوشش کرنےوالےپروفیسرنعیم رشید کاتعلق ایبٹ آباد کےعلاقےجناح آباد سے تھا۔

نعیم رشید نے آرمی برن ہال کالج سے تعلیم حاصل کی اور پھر اعلی تعلیم کے لیے نیوزی لینڈ گئے جہاں تعلیم مکمل کرنے کے بعد کرائسٹ چرچ میں ہی شعبہ تدریس سے وابستہ ہوگئے۔

مسجد پر دہشت گرد حملے میں پروفیسر نعیم رشید اور ان کا 22 سالہ بیٹا طلحہ نعیم بھی شہید ہوا۔

نعیم رشید کی اہلیہ عنبرین نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر اور بیٹا ہیرو ہیں، وہ ہمیشہ لوگوں کی مدد کرتے تھے اور یہاں تک کہ آخری وقت میں بھی انہوں نے لوگوں کی بچانے کی کوشش کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.