Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیر اعظم نے ’احساس سیلانی لنگر‘ اسکیم کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں ’احساس سیلانی لنگر‘ اسکیم کا افتتاح کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت نادار اور ضرورتمند افراد کو حکومت کی جانب سے مفت کھانے کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’لنگر سکیم  ‘ حکومت کی جانب سے جاری کردہ سماجی و فلاحی بہبود کے جامع پروگرام “احساس” کا اہم جزو ہے۔ اسلام آباد سے شروع کی جانے والی اس اسکیم کو ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔

یاد رہے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ مہم ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا  کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شروع کیے گئے ’’احساس پروگرام ‘‘ کے تحت 4 سال میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار افراد کی مدد کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تین حصے ہیں ۔ اس پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی ، ہنر کی تعلیم اور چھوٹے اثاثوں کی منتقلی ہوگی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہرسال اسی ہزار افراد کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔4سال میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار افراد اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ چھوٹے قرضوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔ تین ارب روپے سے زائد مالیت کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.