Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی اورصوبائی حکومت صحافیوں کےمسائل کےحل کیلئےاقدامات اٹھارہی ہیں،عاطف خان

پشاور۔میڈیاریاست کاچوتھااہم ستون ہےاورموجودہ حکومت میڈیااوراظہاررائےکی آزادی پرمکمل یقین رکھتی ہے،ان خیالات کااظہارسینئر صوبائی وزیربرائےسیاحت عاطف خان نےبخشالی پریس کلب کےوفد سےملاقات کےدوران کیا،وفد میں بخشالی پریس کلب کےصدرحنیف اللہ، سینئرنائب صدربہرہ مند خان،جنرل سیکرٹری فلک زیب،نائب صدرحامد حسین،جوائنٹ سیکرٹری عتیق اللہ یوسف زئی اور فنانس سیکرٹری ناصر صادق شامل تھے، اس موقع پر سینئر وزیرنےبخشالی پریس کلب کےصدرکو5 لاکھ روپےگرانٹ کی چیک بھی دی۔

وفد سےگفتگو کرتےہوئےسینئروزیرعاطف خان کاکہنا تھاکہ تحریک انصاف کی وفاقی اورصوبائی حکومت صحافیوں کےمسائل سےبخوبی آگاہ ہےاوران کےحل کیلئے اقدامات جاری ہیں،اظہار رائے کی آزادی ہرشہری کاحق ہے تاہم اس کایہ مطلب ہرگزنہیں کہ آپ کایہ حق معاشرے میں نفرت اور اشتعال انگیزی کا سبب بنےاس لئےضروری ہےکہ ایسےقوانین بنائےجائیں،

سینئرصوبائی وزیرکا مزید کہنا تھاکہ ماضی کی حکومتوں نےملک کی معیشت تباہ کردی اورملک کو قرضوں کےبوجھ تلےدبادیا تھا،تاہم موجودہ حکومت ملک اورقوم کو قرضوں سےمستقل نجات دلانےاورملکی مسائل کےمستقل حل کرلئےکوشاں ہے،بہت جلد عوام کےتمام بنیادی مسائل حل کرلئے جائیں گے،

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا قدرتی حسن سے مالا مال صوبہ ہے اس کی قدرتی حسن سے فائدہ اُٹھانے اور سیاحت کی انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، جس سے نہ صرف سوات، کالام، دیر و دیگر علاقوں کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ملک کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.